خبرنامہ انٹرنیشنل

میانمر کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی مظالم بارے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی

ینگون ۔ (ملت+اے پی پی) میانمر کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی مظالم بارے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا۔میانمر کے سرکاری اخبار نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائندنگ مشن کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی اس لئے ہم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قراردادوں سے متفق ہیں نہ ہی ان کو قبول کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ میں میانمر کی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا قرار دیا گیا ہے۔