خبرنامہ انٹرنیشنل

میرے احکامات پوشیدہ رکھے جائیں: ڈونلڈ ٹرمپ

میرے احکامات پوشیدہ رکھے جائیں: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن؛(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے عملہ کو اپنی رہائش پر طلب کرکے ہدایات دی ہیں کہ ان کے احکامات بارے ان کے چیف آف سٹاف جان کیلی کو کسی بھی قسم کی معلومات نہ دی جائے۔ اس بات کا انکشاف معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کیا۔اخبار نے لکھا ہے کہ صدر عملہ کو اسائنمنٹس دینے کے بعد خاص طور سے ہدایت کرتے ہیں کہ ان اسائنمنٹس کو وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف کے علم میں نہ لایا جائے لیکن ایسی اسائنمنٹس دئے جانے والے ارکان عملہ نے صدر کی ہدایات کے برعکس چیف آف سٹاف جان کیلی کو آگاہ کرنا ضروری سمجھا۔جان کیلی نے چارج سنبھالنے کے بعد صدر کو پیش کی جانے والی رپورٹس کی چھانٹی کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ صدر سے ملاقات کرنے والوں پر بھی نظر رکھتے ہیں۔وہ اس بات کا بھی خیال رکھتے ہیں کہ صدر پر کوئی بھی غیر ضروری دباؤ نہ ڈال سکے۔ وہ صدر کے دیکھنے سے قبل ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی چیک کرتے تھے اور کئی ٹویٹس جن کو وہ غیر ضروری تصور کرتے تھے، ڈیلیٹ کر دیتے تھے۔اس صورت حال میں صدر سے ملاقات کے خواہاں بعض افراد خاتون اول میلانیا کے ذریعے ان سے رابطہ کرتے تھے تاہم میلانیا ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی ہے ۔قبل ازیں صدر ٹرمپ ملاقات کے خواہاں ہر ایک سے ملاقات کی پالیسی پر عمل پیرا تھے۔