خبرنامہ انٹرنیشنل

میرے دور اقتدار میں سیاسی رویوں میں بہتری کی بجائے ابتری آئی،امریکی صدر کا اعتراف

واشنگٹن ۔ (اے پی پی)امریکی صدر بارک اوباما نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے دور اقتدار میں ملک میں پائے جانے والے سیاسی رویوں میں بہتری کی بجائے ابتری آئی ہے۔ریاست الی نوائے کے مقام سپرنگ فیلڈ میں پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے پہلے مرحلے نیو ہمشائر پرائمری میں ہیلری کلنٹن کی برنی سینڈر کے مقابلے میں شکست کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے سیاسی رویوں کوبہتر بنانا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں درپیش چیلنجز کے مقابلہ میں ہماری سیاسی استعدادکمتر ہے۔یاد رہے کہ صدر اوباما نے نو سال پہلے سپرنگ فیلڈ سے ہی اپنے صدارتی سفر کا آغاز کیا تھا۔ نیو ہمشائر پرائمری میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ساتھی جان کسیش کو شکست دی اور10دوسرے ریپبلکن صدارتی امیدوار دستبردار ہو گئے۔ نیو ہمشائر پرائمری میں ڈیموکریٹس میں ہیلری کلنٹن نے پارٹی کے 38 فیصد اور برنی سینڈرز نے 60 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔