خبرنامہ انٹرنیشنل

میزائلوں کا رخ امریکا کی جانب ہے، شمالی کوریا

میزائلوں کا رخ امریکا کی جانب ہے، شمالی کوریا
پیانگ یانگ: (ملت آن لائن) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے اپنے میزائل امریکا کی سمت چلانے کے لیے نصب کیے ہیں لہٰذا دیگر ملکوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کی سپریم پیپلز کونسل کے نائب سربراہ ری جونگ ہائک نے کہا ہے کہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں اور میزائلوں کا رخ امریکا کی جانب ہے۔انہون نے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے ہتھیاروں کے ذریعے ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے پر امریکی بالادستی کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔شمالی کوریا کے حکام بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں امریکا کی جانب سے لاحق خطرات کے پیش نظر اسے اپنے دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔