خبرنامہ انٹرنیشنل

میزائل پروگرام پر گفتگو نہیں کی جا سکتی،ایران

میزائل پروگرام پر گفتگو نہیں کی جا سکتی،ایران
تہران:(ملت آن لائن)ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی کمیٹی کے صدرعلاؤ الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام مسقل پالیسی کا حصہ ہے لہذا اس پر گفتگو نہیں کی جا سکتی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے خبر رساں ایجنسی مھرکے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ فرانسیسی صدرکی جانب سے ایرانی میزائل پروگرام پر گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس پروگرام بارے کسی بھی ملک کو اظہار خیال کرنے کی ضرورت نہیں۔علاؤ الدین بروجردی نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام ملک کے دفاع اور ارضی سالمیت کی حفاظت کے لیے ہے اس لیے کسی بھی ملک کو اس میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔