خبرنامہ انٹرنیشنل

میونخ کے سب وے میں فائرنگ،متعددافرادزخمی

میونخ(ملت آن لائن)جرمن شہرمیونخ کےنواح میں سب وےپرفائرنگ کے نتیجےمیں متعددافرادزخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سب وےفائرنگ واقعےمیں زخمی ہونے والوں میں خاتون پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کا ممکنہ طور پر دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔جرمن پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ سب وےپرپولیس آپریشن کےدوران پیش آیا ہے۔فائرنگ کےالزام میں ایک شخص کو حراست میں لےلیاگیا ہےجبکہ فائرنگ واقعےکےبعد صورتحال پرقابو پالیاگیاہے۔