خبرنامہ انٹرنیشنل

میٹر وٹرین میں خواتین سے بدتمیزی، نوجوان گرفتار

بیجنگ (ملت + آئی این پی) پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جو آن لائن ویڈیو میں بیجنگ میں ایک میٹرو ٹرین میں دو خواتین کے ساتھ زبانی بد تمیزی کرتا ہوا پایا گیا ، اس ملزم کی گرفتاری اس پوسٹ کے ہفتے کو آن لائن وائرل ہونے پر گرفتار کیا گیا ، ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ملزم دو خواتین سے غلیظ گفتگو کررہا ہے ،ان میں سے ایک سے سیل فون چھین رہا ہے جبکہ یہ خاتون پولیس ہاٹ لائن پر فون کررہی تھی اور بالآخر خاتون کو لائن نمبر 10پر ایک سٹیشن پر ٹرین کے دروازے دھکا دیکر باہر نکال دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 17سالہ ملزم کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔