میڈرڈ (اے پی پی)اسپین کے شمالی علاقوں میں شدید برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ حکام نے 30 صوبوں میں طوفان کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ اسپین کے خود مختار علاقے باسک اور جزیرہ ماریو برفباری اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔سڑکیں برف سے ڈھک جانے کے باعث ٹریفک کی آمدو رفت بری طرح متاثر ہے۔ ویٹوریا شہر میں شدید برفباری کے باعث مقامی پارلیمنٹ کے ارکان کو ایوان پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہپانوی حکام نے ناوار،بیتوریا اور کانتابریا سمیت30 صوبوں میں بارش اور برف باری کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ جہاں 30سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔