خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکن صدرنےڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات کی خواہش کا اظہارکردیا

میکسیکو سٹی: (آئی این پی) میکسیکن صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق میکسیکو کے صدر اینریق پینا نیٹو نے امریکی صدارتی الیکشن کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ چند ہفتے قبل میکسیکن صدر نے ٹرمپ کو ہٹلر اور موسولینی کے مساوی قرار دیا تھا۔ اینریق پینا نیٹو کے مطابق وہ کبھی ٹرمپ سے نہیں ملے اور ان کے چند خیالات سے وہ متفق بھی نہیں ہیں لیکن انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ ان کے ساتھ دو طرفہ معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔