خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو، جرائم پیشہ گروہ کےارکان نے پولیس کا ہیلی کاپٹرمارگرایا

میکسیکو سٹی: (اے پی پی) میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہ کے ارکان نے پولیس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجہ میں 4 پولیس اہلکار اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو کے ذرائع ابلاغ کے مطابق واقع مکاوکن نامی ریاست میں پیش آیا جہاں پولیس ایک مقامی کسان کے اغواء میں ملوث جرائم پیشہ گروہ کے خلاف کارروائی میں مصروف تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو اعشاریہ پانچ صفر کیلیبر کی رائفل سے نشانہ بنایا۔