خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو، پولیس ہیلی کاپٹرگرکرتباہ

میکسیکو سٹی ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہ کی فائرنگ سے ایک پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،پائلٹ آفیسر سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔مقامی پولیس اور ریاستی گورنر کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ریاست میچاؤکان میں جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کے لئے کئے جانے والے ایک آپریشن کے دوران اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ہیلی کاپٹر سے پولیس اہلکار آپریشن کی نگرانی میں مصروف تھے ۔اس وقت علاقے میں تیز بارش بھی ہو رہی تھی۔