خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو، کرسمس کی تقریب میں شریک 7 افراد قتل

میکسیکو سٹی۔: (ملت+اے پی پی) میکسیکو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے7 افراد کو قتل کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق واقعہ میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو میں پیش آیا جہاں کرسمس کے موقع پر اکٹھے ہونے والے ایک ہی خاندان پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں7 افراد کو ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بھائی، باپ، چچا اور 2 دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔پولیس نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں میں منشیات فروش گروہ کے کارندے ملوث ہوسکتے ہیں۔