خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکوسرحد پر امریکی فوجیوں کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی، امریکی جنرل

واشنگٹن۔(ملت آن لائن)امریکی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ جنرل ٹیرنس اوشاگنیسی نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر فوج کی تعیناتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ سرحدوں کی نگرانی ملکی سلامتی کے مساوی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے گزشتہ روز میکسیکو کے ساتھ سرحد پر پانچ ہزار سے زائد فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔ جنرل اوشاگنیسی نے بتایا کہ ریاست ٹیکساس کی میکسیکو سے جڑی سرحد پر ایک ہزار فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں اور دیگر سرحدی مقامات پر فوجی دستے بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سرحد پر مزید فوجی تعینات کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا۔