خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکوکودیوارتعمیرنہ کرنے کی صورت میں رقوم کی ترسیل روکنے کی دھمکی دوں گا:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی اپوزیشن جماعت ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدارتی نامزدگی کے سرکردہ امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ میکسیکو کو پابند کریں گے کہ وہ دیوار کی تعمیر پر اٹھنے والا خرچ برداشت کرے، جس کا مقصد غیر قانونی تارکینِِ وطن کی امریکہ آمد روکنا ہے۔ ایسا نہ کرنے پر، وہ میکسیکو کے شہریوں کی جانب سے امریکا سے اپنے احباب کو بجھوائی جانے والی اربوں ڈالر کی رقوم کو بند کرنے کی دھمکی دیں گے۔ تاہم، بعد میں اِسی روز، صدر براک اوباما نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی سربراہ وائٹ ہاؤس سے ایسے ناپختہ خیالات کی توقع نہیں رکھتے‘‘۔اوباما نے کہا ہے کہ میکسکو کی شہریوں کی جانب سے امریکہ سے رقوم کی ترسیل کے کام میں خلل ڈال کر میکسیکو کی معیشت سے کھیلنے سے لوگوں میں امریکہ کی جانب ترک وطن کی کوششوں میں تیزی آسکتی ہے۔ اْنھوں نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ’’بنیادی طور پر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ایک کوشش ہے‘‘۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ میکسیکو کے ساتھ جنوبی امریکی سرحد پر ایک بڑی اور مضبوط دیوار کھڑی کریں گے، جو معاملہ ریپبلیکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی انتخابی مہم کے دوران غیر متوقع طور ہر پذیرائی کا باعث بنا ہے۔ اپنے حامیوں کی جانب سے ٹرمپ کی ریلیوں میں لوگ ملک میں غیر قانونی داخلے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
skr/jav/hab 1122