خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو: اساتذہ اورپولیس کےدرمیان جھڑپ 10افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: (اے پی پی) میکسیکو میں اساتذہ اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ میکسیکو کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں گزشتہ ہفتے سے اساتذہ پولیس کی جانب سے بدعنوانی اور دو یونین رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین اور یونین ممبران نے شمالی میکسیکو میں مختلف سڑکیں بھی بلاک کر رکھی ہیں۔حکام کے مطابق پولیس سڑکیں کھلوانے کی کوشش کر رہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے افراتفری پھیلانے کے لیے پولیس اور احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کر دی۔ جس نے نتیجہ میں10 افراد موقع پر ہلاک جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس سربراہ کا کہنا ہے کیا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے بعد مسلح اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔دوسری جانب میکسیکو کی نیشنل آئل کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر سڑکیں نہ کھولی گئیں تو اْسے علاقے میں اپنی ریفائنری بند کرنی پڑے گی۔واضح رہے کہ اساتذہ کی یونین 2013ء میں حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی اصلاحت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ان اصلاحت میں اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کا نیا طریقہ کار بھی وضح کیا گیا ہے۔