میکسیکو.(آئی این پی )میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے سے 52 سے زائد قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کے شہر مونتے ری کی جیل میں رات گئے قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد جیل کے ایک حصے میں آگ لگ گئی ، دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاعات کے بعد قیدیوں کے اہل خانہ جیل کے باہر جمع ہوگئے، زخمی قیدیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔