خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو :طوفانی بارشیں اورسیلاب،38افراد ہلاک ،15 زخمی

میکسیکو:(اے پی پی) میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نےنتیجےمیں اڑتیس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ میکسیکو میں حالیہ طوفانی بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کردی ہے، جس کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں تباہی مچ گئی ہے۔ مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے جبکہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اڑتیس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔