خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو: طوفان نےتباہی مچادی، 38 افراد ہلاک اوردرجنوں لاپتہ

میکسیکو سٹی:(اے پی پی) میکسیکو میں آنے والے طوفان ’ارل‘ نے کے ملک کے جنوبی حصوں میں تباہی مچا دی ہے اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک کم از کم 38 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ میکسیکو کے جنوبی حصوں میں آنے والے طوفان ’ارل‘ نے تباہی مچادی ہے، شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 38 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق 28 افراد پوئیبلا جب کہ 10 افراد ویراکروز کے علاقے میں ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق مٹی کے تودے گرنے کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ شدید بارشوں کے باعث میکسیکو کی مرکزی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔