خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 12 افراد ہلاک

میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 12 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی:(ملت آن لائن)میکسیکو میں سیاحوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کی ریاست کوینتانارو میں سیاحوں کی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں بچے سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ میکسیکو پولیس کے مطابق حادثہ کوینتانارو کے ساحلی گاؤں کے قریب پیش آیا، بس میں سوارمسافروں کا تعلق امریکہ، سویڈن اوربرازیل سے ہے۔ سیاحوں کی بس میان کے آثار قدیمہ کے مقام چاکبوبن جا رہی تھی جو مشہور سیاحتی مقام ٹولم سے تقریباََ 110 میل جنوب میں واقع ہے۔ میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 13 افراد ہلاک 27 مئی 2013 کومیکسیکو کی ریاسٹ ہیڈالگو میں مسافر بس کے حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ریاستی اٹارنی جنرل کے ترجمان فیرانڈو ہیڈالگو کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 2 بچے شامل تھے۔ میکسیکو بس حادثے میں 16 افراد ہلاک 21 دسمبر 2015 کو جنوبی میکسیکو کے گاؤں لاس لیمونز کے قریب سیاحوں سے بھری بس ایک مسافر کوچ ٹکرا گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔