شمالی میکسیکو میں مسافر طیارہ پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہو کر ایئرپورٹ کے قریب گر کرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں 95 مسافر اور عملے کے 4 افراد زخمی ہوئے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق طیارے میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی،جس نے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے وقت علاقے میں ژالہ باری جاری تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلائٹ اے ایم 2431 میں ستانوے مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔ طیارہ ریاست ڈورنگو سے میکسیکو سٹی جارہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایئر پورٹ سے 10 کلو میٹر دور گر کر تبا ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکومتی عہدے دار جوس روسز کے مطابق طیارے میں سوار مسافر نے بتایا کہ ٹیک ٓاف کرتے ہی اس میں عجیب سے حرکت محسوس کی گئی۔