خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو میں 5.7شدت کا زلزلہ

میکسیکو سٹی :(اے پی پی) میکسیکو میں7 7 5.7شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میکسیکو میں زلزلے کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ صبح مقامی وقت کے مطابق 3بجکر 30 منٹ پر ملک کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز پنٹوپا شہر سے 10کلو میٹر جنوب میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔