خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو کی ریاست گوریرو میں ٹرک سے 6 سر کٹی لاشیں برآمد

میکسیکو سٹی: (ملت+اے پی پی) میکسیکو کی پولیس نے ریاست گوریرو میں ایک ٹرک سے 6 سر کٹی لاشیں اور دیگر 4 افراد کی لاشیں برآمد کر لیں۔گوریرو کے سکیورٹی ترجمان روبرٹو الوریز کے جاری کردہ بیان کے مطابق میکسیکو کی پولیس نے ریاست گوریرو کے دارلحکومت چیلپینکنگو میں تلاشی کے دوران ایک ٹرک سے 6 سر کٹی لاشوں سمیت دس افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں، 6 سر کٹی لاشیں ایک بڑے سیاہ لفافے سے برآمد ہوئی ہے جبکہ بقیہ چار آدمیوں کی لاشیں ٹرک کے اندر چھپائی گئی تھیں،پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تفتیش جاری ہے۔