خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو کے آئل پلانٹ میں دھماکے میں 3 کارکن ہلاک30 زخمی ہوگئے

میکسیکو سٹی:(اے پی پی) میکسیکو کے ایک آئل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں 3 کارکن ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔سرکاری تیل ایجنسی پیمکس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق واقعہ گزشتہ روز جنوب مشرقی ریاست ویراکروز کے علاقے کوٹزا کولکوز میں واقع ایک تیل پلانٹ میں پیش آیا جہاں دھماکے کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل چھاگئے۔ریاست کے گورنر جیور ڈوارٹے نے ٹی وی بیان میں بتایا کہ آئل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 3 کارکن ہلاک اور30 زخمی ہوئے۔انھوں نے کہا کہ دھماکہ بڑا شدید تھا تاہم اس کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔