خبرنامہ انٹرنیشنل

میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں، انڈین سیاستدان منی شکنر

میں پاکستان سے

میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں، انڈین سیاستدان منی شکنر

نئی دہلی: (ملت آن لائن) انڈیا کی سیاسی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر آئیر نے کہا ہے کہ انھیں پڑوسی ملک پاکستان سے بھی اتنی ہی محبت ہے، جتنی وہ اپنے ملک بھارت سے کرتے ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منی شکنر آئیر کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کا مذاکرات کی میز پر آنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حکام اس پالیسی کو سمجھ چکے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے ڈائیلاگ کا جاری رہنا ضروری ہے لیکن دوسری جانب نئی دہلی اس اہمیت کو نہیں سمجھ رہا۔ منی شکنر آئیر کا کہنا تھا کہ کا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری تنازعات کا صرف اور صرف حل ڈائیلاگ ہیں اور دونوں حکومتوں کو سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کی جانب سے پیش کیا جانے والا فریم ورک فالو کرنا چاہیے۔
…………………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکہ: سفید پاؤڈر ملا خط کھولنے سے وینسیا ٹرمپ کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی میڈٰیا کےمطابق ٹرمپ جونئیر کی بیوی کو سفید پاؤڈر ملا خط ملا، جس کے کھولنے پر ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ وینسیا ٹرمپ کے ساتھ دو افراد کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق خط سے ملنے والا سفید سفوف خطرناک نہیں۔ امریکی ایجنسیوں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ٹرمپ جونیئر کی بیوی کی طبعیت سفید پاؤڈر ملا خط کھولنے سے خراب ہو گئی۔ وینیسا ٹرمپ کو متلی کی شکایت پراسپتال منتقل کر دیا گیا۔