خبرنامہ انٹرنیشنل

م حملوں میں 34 افراد کی ہلاکت پر بیلجیم میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے

برسلز ۔ 23 مارچ (اے پی پی) برسلز میں گزشتہ روز ہونے والے بم حملوں میں 34 افراد کی ہلاکت پر بیلجیم میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ بیلجیئن حکام کو خود کو دھماکے سے اڑانے والے دو خودکش حملہ آوروں کے تیسرے ساتھی کی تلاش ہے۔ اس کا نام نجم العشراوی بتایا گیا ہے۔ بیلجیم کے وزیر داخلہ ڑان ڑمبون کے مطابق مشتبہ شخص کو ایئرپورٹ پر لگے کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیا اور اس نے ایک بم نصب کیا تھا جو پھٹ نہ سکا۔ بیلجیئن حکام کے مطابق اس کے دو دیگر ساتھیوں نے ایئرپورٹ پر خود کْش دھماکے کیے تھے۔ ان بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کی ہے۔ ان دھماکوں کے بعد بیلجیم بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور دہشت گردی کے خطرے کا درجہ بلند ترین سطح پر کر دیا گیا ہے۔