خبرنامہ انٹرنیشنل

نئی آباد کاریوں سے دو ریاستی مسئلہ مزید الجھ جائے گا: اوباما

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) اپنی عہدہ صدارت کی مدت مکمل ہونے سے چند دن قبل اسرائیلی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ انھوں نے اور جان کیری نے اسرائیل کے وزیراعظم کو سمجھانے کیلئے ان گنت کوششیں کی مگر اسرائیل کی حکومت نے کوئی بات نہ مانی اور آبادکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔ صدر اوباما کا کہنا تھا اسرائیل کی اس پالیسی سے 2 ریاستی حل کی کوششوں کو ناکامی کا سامنا ہو گا اور مسلئہ مزید الجھ جائے گا۔