خبرنامہ انٹرنیشنل

نئی امریکی پابندیاں ’اعلان جنگ‘ ہیں، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: (اے پی پی) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے اس کے رہنما کِم جونگ اْن کے خلاف پابندیاں ’اعلان جنگ‘ کے مترادف ہیں اور اس عمل کے خلاف سخت جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق پیانگ یانگ میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں ’بد ترین معاندانہ اقدام‘ ہیں اور شمالی کوریاکے خلاف ایک کھلے اعلان جنگ کی حیثیت رکھتی ہیں۔