خبرنامہ انٹرنیشنل

نئی دہلی،سکول بس کا ٹرک سے تصادم

نئی دہلی : (ملت+اے پی پی)بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں دھند کے باعث سکول بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 24بچے جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیاہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس جاوید احمد نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ روڈ کے اس المناک حادثے میں سکول کے24بچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے یہ حادثہ اترپردیش کی شمالی ریاست میں ہوا۔ ایٹا پولیس نے بعد میں اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ 24بچے اس حادثہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں اور ان کی تعداد 20سے بڑھ سکتی ہے۔منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے مطابق پچھلے سال انڈیا میں ایک لاکھ 50ہزار افراداور ایک دن میں 400افراد روڈ کے حاددثات میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ٹویٹ میں متاثرین کے خاندانوں سے اظہارتعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔