نئ دہلی(اے پی پی)بھارتی ایئر لائن میں عملے کے 2ارکان کے درمیان جھگڑے پر فلائٹ 2گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ،مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں ارکان کو معطل کردیا گیا۔ بھارتی ایئر لائن کی فلائٹ نئی دہلی سے کوچی جا رہی تھی ،جب کیبن کے عملے دو ارکان آپس میں جھگڑ پڑے۔جس کا خمیازہ مسافروں کو بھگتنا پڑا۔پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔ طیارے میں پارلیمانی ارکان اور اعلیٰ وزراء بھی سوار تھے ۔حکام نے دونوں ارکان کو معطل کرکے سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔