نئی دہلی: (اے پی پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےنئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے پرنس شیخ محمد بن زید النہیان اور وفد سے ملاقات کی۔نئی دہلی کے صدارتی محل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے پرنس شیخ محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا۔ شیخ محمد بن زید النہیان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے پرنس تین روزہ دورے پر کل بھارت پہنچے ہیں، جہاں دونوں ملکوں کے درمیان بنیاد پرستی کی روک تھام ،سیکیورٹی تعاون اور تجارت سمیت کئی معاہد ے طے پانے کا امکان ہے۔
شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ کابینہ کے وزراء،اعلی حکام اور کاروباری شخصیات بھی بھارت پہنچیں ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 60 ارب امریکی ڈالر ہے۔