نئی دہلی :(اے پی پی)نئی دہلی کی جواہر نہرو لال یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے ، راج ناتھ سنگھ اور سمرتی ایرانی نے طلباء کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا ۔پاکستان کشمیریوں کے دل میں بسا ہے ، کشمیری بھائی جہاں بھی ہو ، پاکستان زندہ باد کے نعرے ضرور لگیں گے ۔ نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہونے پر مودی سرکار بلبلا اٹھی ، بی جے پی کے قومی سیکرٹری مہیش گری نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، ایچ آر ڈی منسٹر سمرتی ایرانی اوردہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ ڈالا ۔پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرنے والے طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ، بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ اور سمرتی ایرانی نے واقعے کا سخٹ نوٹس لیا ہے ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں افضل گرو اور مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر کشمیری طلباء نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔