واشنگٹن۔(ملت+اے پی پی)امریکی نائب صدر مائیک پنس نے امریکی سپیس فورس کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نئے میدان جنگ کے لیے تیاریاں کی جائیں۔بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق ملکی سپیس فورس کے قیام کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں دیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وزارت دفاع کے لیے ضروری ہے کہ وہ خلا میں کمزوریوں کا حل نکالے اور امریکی غلبے کو یقینی بنائے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اہم سپیس فورس کا قیام اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ اس کے قیام کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہے۔ کانگریس میں کئی ممبران نے اس فورس کے قیام پر آنے والے تخمینے اور بیوروکریسی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔تاہم مائیک پنس نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ فورس ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے دورِ حکومت کے اختتام سے قبل قیام میں آ جائے ۔