خبرنامہ انٹرنیشنل

نائجیریا اور افغانستان بدعنوان ترین ملک ہیں: کیمرون

لندن(آئی این پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ایک ایسی ریکارڈنگ منظرعام پر آئی ہے، جس میں وہ افغانستان اور نائجیریا کو بدعنوان ترین ملک کہہ رہے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی مائیکروفون میں ان کے یہ جملے ریکارڈ ہوئے ہیں کہ برطانوی میزبانی میں ہونے والی انسداد بدعنوانی سمٹ میں وہ لیڈر شرکت کرنے کے لیے آ رہے ہیں، جو خود انتہائی کرپٹ ہیں۔ اس کے بعد وہ افغانستان اور نائجیریا کا نام لیتے ہیں۔ یہ غیر دانستہ تبصرہ منظر عام پر آنے پر حکومتی بیان جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ لیڈر کرپشن کے خلاف لڑ رہے ہیں اور برطانیہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔