خبرنامہ انٹرنیشنل

نائجیریا: مسجد پر خودکش حملہ، نو افراد ہلاک

ابوجہ : (اے پی پی) نائجیریا کے شمال مشرقی حصے میں نماز فجر کے وقت 1 مسجد میں کیے گئے خودکش بم حملے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ ریاست بورنو کے دامبوآ نامی شہر میں ہونے والے اس خودکش حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ تاہم نائجیریا میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکوحرام اس طرح کے حملے کرتی رہتی ہے۔