خبرنامہ انٹرنیشنل

نائجیریا کی 90 سے زائد طالبات لاپتہ ، بوکوحرام کے ہاتھوں اغوا ہونے کی اطلاعات

نائجیریا کی 90 سے زائد طالبات لاپتہ ، بوکوحرام کے ہاتھوں اغوا ہونے کی اطلاعات

نائجیریا: (ملت آن لائن) نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے شمال مشرقی صوبے “یوب” کے ایک گاؤں پر حملے کے بعد 91 لڑکیاں لاپتہ ہو گئی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہےعینی شاہدوں کے حوالے سے کہا ہے کہ بوکو حرام کے حملہ آور پیر کے روز ٹرکوں پر گاؤں “دپاچی” میں داخل ہوئے۔ انہوں نے ٹرکوں پر فوجی گاڑیوں والا رنگ کر رکھا تھا۔ وہ فائرنگ کرتے ہوئے لڑکیوں کے اسکول میں داخل ہوئے اور انکے جانے کے بعد حاضری لی گئی تو اکانوے لڑکیاں غیر حاضر تھیں۔ حکام نے ابھی لڑکیوں کے اغوا کی تصدیق نہیں کی۔ یاد رہے کہ بوکو حرام 2014 میں قصبے “چیبوک” سے 270 طالبات کو اغوا کر چکے ہیں۔ پہلے واقعہ کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی اور اس کے ردعمل میں ہماری لڑکیوں کو واپس لاؤ کی تحریک شروع ہوئی، چار سال کے بعد بھی “چیبوک” کی 100سے زائد لڑکیاں اب بھی لاپتا ہیں۔ شدت پسند گروپ بوکو حرام نے 2009ء سے شدت پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اب تک 20 ہزار افراد کو ہلاک کر چکا ہے۔ جاری شورش کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ہیں۔