خبرنامہ انٹرنیشنل

نائیجریا: دہشت گرد حملے میں 6افراد ہلاک

لاگوس :(اے پی پی) افریقی ملک نائجریا کے شہر واری میں دہشت گرد حملے میں 6افراد ہلاک ہو گئے۔ مقتولین کا تعلق نائیجریا کی سرکاری آئل کمپنی سے تھا۔ نائیجر کی افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ شام کوتقریباً6 بجے پیش آیا جب یہ ملازم دفتری اوقات کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس حملے میں نائیجر کے اس دہشت گرد گروپ کاہاتھ ہو سکتا جو ملک میں تیل کی تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔