خبرنامہ انٹرنیشنل

نائیجیریا، بے گھر افراد کے کیمپ کے قریب خاتون بمبار کا خودکش دھماکا،7 افراد ہلاک

ابوجا۔:(اے پی پی) شمال مغربی نائیجیریا بے گھر ہونے افراد کے کیمپ کے قریب 2 خاتون خودکش بمبار کے دھماکے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ خودکش دھماکہ کیمرون کی سرحد کے قریب بوکو حرام کے تنازعے کے باعث ہجرت کرنے والے افراد کے کیمپ کے قریب ہوا۔فوجی ترجمان ثانی عثمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 2 خواتین خودکش بمبار تھیں جن میں ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسری دھماکہ کرنے میں ناکام رہی اور وہ شدید زخمی ہو گئی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں2 خواتین اور ایک شیر خوار بچے سمیت 7 افراد ہلاک اور 9زخمی ہو ئے ہیں۔