خبرنامہ انٹرنیشنل

نائیجیریا؛ 3 خودکش حملہ آوروں کے دھماکہ سے دو سیکورٹی اہلکار ہلاک

لاگوس: (ملت+اے پی پی) نائیجیریا کے شمال مشرقی قصبہ کی چیک پوائنٹ پر 3 جودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکہ سے اڑادیا جس کے نتیجہ میں انہیں روکنے والے دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ کا نشانہ بنے والے اہلکاروں نے ان تینوں کو تلاشی کے روکا جس پر انہوں نے خود کش دھماکہ کردیا ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ یہ خود کش دھماکہ مداگلی میں ہوا جہاں گذشتہ ہفتے بھی نواحی علاقہ میں تین خود کش بمبار لڑکیاں دھماکہ میں ہلاک ہو گئی تھیں ۔ دسمبر میں بھی مداگلی قصبہ کی سبزی وفروٹ مارکیٹ میں دھماکہ سے 57 افراد ہلاک اور 177 زخمی ہو گئے تھے ۔ اب تازہ ترین خود کش حملے کا الزام بوکو حرام کے شدت پسندوں پر لگایا جا رہا ہے ۔