خبرنامہ انٹرنیشنل

نائیجیریا: لسانی گروپ کا مسلمان اکثریتی علاقوں پر حملہ، 30 افراد ہلاک

نائیجیریا: لسانی گروپ کا مسلمان اکثریتی علاقوں پر حملہ، 30 افراد ہلاک
نائیجیریا:(ملت آن لائن)نائیجیریا میں ایک مشتعل لسانی گروپ نے مسلم اکثریتی گاؤں پر حملہ کر کے 30 افراد کو ہلاک کردیا اور متعدد گھروں کو نذر آتش بھی کر دیا۔ نائیجیریا کی شمالی مشرقی آدم اوا ریاست کے پولیس ترجمان عثمان ابو بکر کا کہنا ہے کہ کسانوں کے ایک لسانی گروپ نے ضلع نعمان میں مسلمانوں کے فولانی گروپ کی 4 آبادیوں پر دھاوا بولا، شہریوں پر تشدد کیا اور گھروں کو جلایا۔ حملے کے بعد علاقے سے اب تک 30 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں، لاشوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ریسکیو اہلکار مزید افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن کر رہے ہیں۔ نائیجیریا: مسجد میں خودکش دھماکا، 50 افراد جاں بحق عثمان ابو بکر نے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے ڈپٹی گورنر نے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور واقعے کی وجوہات کو سامنے لانے کے ساتھ اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان بھی کیا۔
آدم اوا ریاست میں چرواہوں کی یونین کے سربراہ مافندی دنبرم نے بتایا کہ کسانوں نے ککن، کوڈومن، شفاران اور کیٹووال کے دیہات میں حملے کرکے خواتین اور بچوں کو قتل کیا اور گھروں کو جلایا۔ مافندی دنبرم کا کہنا ہے کہ ہمارے اندزے کے مطابق حملے میں کم از کم 60 خواتین اور بچے ہلاک ہوئے، جن میں سے کچھ افراد کو تو جان بچا کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے جھاڑیوں میں قتل کیا گیا۔ ضلع نعمان میں مسلمانوں کے قتل عام کی خبر نائیجیریا میں مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کے ایک روز بعد سامنے آئی، خود کش حملے میں بھی کم از کم 50 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔