ابوجا:(اے پی پی)نائیجیریا کی مسجد پر ہونے والے خودکش حملوں میں بائیس افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ دونوں دھماکے خواتین نے کئے۔ نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میڈوگوری کے گاوٴں اْم ما راری میں نماز فجر کے دوران ایک خاتون نے مسجد میں گھس کر اور دوسری نے خود کو مسجد سے پچاس میٹر دور اْڑا لیا۔ دھماکے سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔ نائیجیریا کی فوج کے ترجمان کرنل ثانی عثمان نے دھماکے میں بائیس افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ ابھی تک کسی نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔