خبرنامہ انٹرنیشنل

نائیجیرین فضائیہ کے حملے میں 52 عام شہری ہلاک

ابوجا: (ملت+اے پی پی) نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں حملہ کر کے 52 عام شہریوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ نائیجیریا کی فوج کے ملک نے شمال مشرقی علاقے رن میں غلطی سے حملہ کرکے 52 عام شہریوں کو ہلاک کردیا جب کہ 200 سے زائد زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں امدادی اداروں کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے صبر کی تلقین کی ہے۔ دوسری جانب ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فلاحی ادارے کے عملے کے 6 افراد بھی مارے گئے۔ نائیجیرین فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فضائیہ نے نائجیریا اور کیمرون کی سرحد کے حملہ کیا جہاں جہاں فوج بوکرحرام کے جنگجوؤں سے لڑ رہی ہے، جیٹ طیارے کے پائلٹ نے غلطی سے سمجھ لیا کہ وہ جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بوکوحرام کے کچھ عناصر رن کے باہر دیکھے گئے تھے جنہیں ختم کرنے کے لئے کارروائی کی گئی تھی۔ ترجمان نے فوجی کارروائی میں انسانی غلطی کے باعث عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں میں کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے۔