خبرنامہ انٹرنیشنل

ناراض عرب حکمرانوں کو منانے کیلئے جان کیری مناما پہنچ گئے

مناما:(آئی این پی )امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے کے بعد ناراض عرب حکمرانوں کو منانے کیلئے جان کیری مناما پہنچ گئے۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری بحرین کے دارالحکومت مناما پہنچ گئے، ان کے ہم منصب شیخ خالد بن احمد نے کیری کا استقبال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ اپریل کے آخر میں سعودی عرب میں گلف سمٹ کے حوالے سے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے،کانفرنس میں امریکی صدر باراک اوباما اور عرب ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ بحرین سمیت کئی عرب ممالک امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے پر واشنگٹن سے ناراض ہیں، بحرین امریکا کا اہم اتحادی ملک ہے، جس پر انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے مخالفین کو کچلنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔