خبرنامہ انٹرنیشنل

ناروے میں بم کا لفظ سننے پرپروازخالی کرالی گئی

اسلوو:(اے پی پی)ناروے میں مانچسٹر جانے والی ایک پرواز کو ٹیک آف سے پہلے 2 مسافروں کے مشکوک رویے کی وجہ سے خالی کرا لیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ اوسلو کے قریب واقع ریگی ایئر پورٹ سے ریان ایئر کی پرواز اڑنے کے لیے تیار ہی تھی کہ اسے خالی کرا لیا گیا۔ریان ایئر کے مطابق سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے جہاز کو خالی کرایا گیا اور اب اس پرواز کے مسافر ناروے سے دوبارہ روانہ ہو رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو مسافروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حراست میں لینے والے مسافروں میں سے ایک برطانوی اور ایک سری لنکن شہری ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں کو کسی بات پر بلند آواز میں بحث کر رہے تھے جس میں لفظ بم کو سنا گیا۔واضح رہے کہ ناروے میں جہاز کو ایک ایسے وقت خالی کرایا گیا جب برطانوی شہر مانچسٹر میں فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹیڈیم سے مشتبہ پیکٹ ملنے کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن متھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔