خبرنامہ انٹرنیشنل

ناسا نے جدید خلائی راکٹ لانچ اسٹینڈ تعمیر کرلیا

امریکا:(ملت+اے پی پی) کے خلائی ادارے ناسا نے جدید خلائی راکٹ کو لانچ کرنےکے لیے راکٹ اسٹینڈ تعمیر کرلیا۔ نیا لانچ سسٹم نئی نسل کے راکٹوں کو لانچ کر سکے گا جو 20 لاکھ پونڈ تھرسٹ سے اوپر اٹھے گا۔ نا سا نے اس راکٹ کے بڑے ایندھن ٹینک کی آزمائش کے لیے تجرباتی راکٹ اسٹینڈ ریاست الاباما میں بنا لیا ہے ۔ فیول ٹینک میں 5 لاکھ سینتیس ہزار گیلن مائع ہائیڈروجن بھرا جائے گا۔یہ اسٹینڈ دوسو اکیس فٹ لمبا ہے۔ یہ انسان کے مریخ کی جانب سفر کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے۔