واشنگٹن ۔(ملت+اے پی پی) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے خلاء باز نے دوران تربیت استعفیٰ دیدیا۔ناسا کی خاتون ترجمان برانڈی ڈین کے مطابق گذشتہ کئی عشروں کے دوران ناسا کے کسی زیر تربیت خلاء باز کے مستعفیٰ ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ناسا ہر سال 18 ہزار امیدواروں میں سے خلاء بازی کی تربیت کیلئے صرف 12 افراد کا انتخاب کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ راب کولن 31 اگست کومستعفیٰ ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ذاتی وجوہات کی بناء پر کیا اور وہ 1968ء کے بعد تربیت کے دوران مستعفی ہونے والے پہلے خلاء باز ہوں گے۔