خبرنامہ انٹرنیشنل

ناسا کے تعاون سے بلیک ہولز کے مطالعے کے لئے بھجوائی جانے والی جاپانی سیٹیلائیٹ لاپتہ

ٹوکیو:(اے پی پی)خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے تعاون سے خلاء میں بلیک ہولز کے براہ راست مطالعے کے لئے بھجوائی جانے والی جاپانی سیٹیلائیٹ لاپتہ ہو گئی۔پیر کو جاپان کی ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی(جے اے ایکس اے)کے مطابق خلاء میں بلیک ہولز کے براہ راست مطالعے کے لئے بھجوائی جانے والی انتہائی جدت کی حامل سیٹیلائیٹ ’’ہیٹومی‘‘(آنکھ)کا رابطہ زمین سے اچانک ختم ہو گیا،امریکی محققین نے سٹلائیٹ کے ٹوٹ جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم جاپانی خلائی ماہرین نے کہا ہے کہ انہیں سیارچے کی پوزیشن کا اندازہ ہے اور وہ اس سے رابطے کی بحالی کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ اس سیارچے کو 17 فروری کو روانہ کیا گیا تھا اور اس کی تیاری پر 273 ملین ڈالر لاگت آئی تھی۔سائنسدانوں کے مطابق ان کا اس سے رابطہ گذشتہ ماہ ہی دو بلیک ہولز کے درمیان ستاروں کے ٹکراؤ کے بعد ختم ہو گیا تھا تاہم ان کو یقین ہے کہ سیارچہ تباہ نہیں ہوا۔