نیویارک:(اے پی پی)ناسا کے سربراہ چارلز بولڈن نے کہا کہ ناسا پہلے مریخ مشن میں روسی خلاباز کو بھی شامل کرنے کے لئے تیار ہے ۔مریخ تک پرواز ایک بین الاقوامی پروجیکٹ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ بہت سے ممالک کے پاس مریخ جانے کے لئے ٹیکنالوجی موجود ہے جن سے ناسا بھی استفادہ کر سکتی ہے۔ ہم تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات خلائی تحقیقات کے حوالے سے امریکہ اور روس کے تعاون میں رکاوٹ نہیں بننے چاہیے۔ اس تعاون کی ایک کامیاب مثال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا پروجیکٹ ہے۔