خبرنامہ انٹرنیشنل

ناکام بغاوت کا مقصد وطن عزیزکو قابض قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنانا تھا،ترک صدر

انقرہ ۔ 02 فروری (ملت +اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ 15جولائی کی ناکام بغاوت کا مقصد وطن عزیز کو قابض قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنانا تھا۔ترک خب رساں ایجمسی کے مطابق صدر اردوان نے یہ بات ایوان صدر میں منعقدہ ترک سائنس اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب ایوارڈ سے خطاب کے دوران کہی،طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فتح اللہ گولن تنظیم کی تمام امیدوں پر حکومت نے پانی پھیر دیا ہے اور اس وقت گولن تنظیم اور اس کے حامی اپنی اوقات بھلاتے ہوئے ذہنی مفلوج بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گولن تنظیم میں شامل ماہرین تعلیم،پروفیسر،منصف،تاجران اور حفاظتی اہلکار بہترین اداروں سے فارغ التحصیل ضرور ہو سکتے ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان تمام افراد کو ذہنی طور پر اس تنظیم نے ماوف کرتے ہوئے جہالت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے جنہیں واپس اجالوں میں لانا مشکل ہے۔ صدر اردوان نے 15 جولائی کے واقعات کے دوران قومی اسمبلی پر بمباری کا مقصد وطن عزیز کو قابض قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنانا تھا۔