خبرنامہ انٹرنیشنل

نریندرمودی نےلال قلعہ کی فصیل سےجھوٹےدعوےکئے،کانگریس

نئی دہلی۔:(اے پی پی) بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی چند ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے صر ف حقیقی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے حب الوطنی کا راگ الاپ رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے جھوٹے دعوے کئے ہیں اور انہوں نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ ملک میں جو ترقی ہوئی ہے وہ محض دو سال کے اندر ہی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حقیقی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹاکر انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔