خبرنامہ انٹرنیشنل

نواز شریف کو سالگرہ پر مبارک کیوں دی؟

نئی دہلی: (ملت+اے پی پی) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتہاء پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ معروف ہندو جنگجو چتراپتی شیوا جی نے کبھی دشمنوں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات نہیں بھیجے تھے۔ شیو سینا کے حمایتی اخبار سامانا میں شائع ایک اداریے میں لکھا ہے کہ شیوا جی مہاراج حکومت کے دشمنوں کو قوم کا دشمن سمجھتے تھے، انہوں نے کبھی اورنگزیب، افضل خان اور شائستہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی تھی۔